ترکی، 20 سال سے کم عمر نوجوانوں پہ گھروں سے نکلنے پر پابندی

ترکی: امریکی انتباہ نظر انداز، روس سے مزید میزائل سسٹم خریدنے کا عندیہ

انقرہ: ترکی میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر 20 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 58 ہزار ہلاک

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جن نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سے کم عمرکے افراد کو بھی 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی طرح گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رجب طیب ایردوان نے نئے اقدامات کا اعلان علمی کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے بعد متعلقہ اداروں سے صلاح و مشورے کی روشنی میں کیا ہے۔

کورونا وائرس، ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلان کردہ نئے اقدامات پر عمل درآمد نصف شب سے شروع ہو جائے گا۔ انہی اقدامات کے تحت ملک کے 31 شہروں میں 15 دن کے لیے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند رہے گی۔

ترکی میں تمام شہریوں پر واضح کیا گیا ہے کہ گھروں سے باہر جانے والے افراد لازمی طور پر ماسک پہنیں گے وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور سزا کا سامنا کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے  کہ ملک میں حالات کے معمول پر آنے کا دراومدار 83 ملین افراد کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69 افراد نے موت کو گلے لگایا ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 425 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں