محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 26 تک جا سکتا ہے۔ اسلام آباد کا موسم آج خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یارات کو ڈی جی خان، مظفر گڑھ اورلیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کرم، کوہاٹ، وزرستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خضدار06 اورموہنجوداڑو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں