امریکہ میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے این 95 ماسک، سرجیکل ماسک اور دستانوں کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سازوسامان کی امریکہ کو خود ضرورت ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس: دنیا میں59160 اموات، 1098434متاثر

نیویارک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں