صدر ٹرمپ نے انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرینی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی منفی

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خارجہ پالیسی کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کے الزام میں دو قراردادیں منظور کی تھیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی قیادت میں انکوائری کرنے والی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی خارجہ پالیسی کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کے الزام میں دو قراردادیں کثرت رائے سے منظور کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کا سامنا کرنے والے تیسرے امریکی صدر بن گئے ہیں۔

ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قراردیں منظور ہونے کے بعد اب امریکی پارلیمنٹ کا ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ان کے خلاف مقدمہ چلنا تھا۔

لوگ کورونا وائرس سے بچاوْ کیلئے مفلر پہن سکتے ہیں، ٹرمپ

تاہم سینیٹ میں مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی تھی اور ان پر عائد دونوں الزامات سے انہیں بری کردیا گیا تھا جن میں اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بننا شامل تھے۔

مواخذے کی تحریک ناکام ہونے کے بعد اب امریکی صدر اپنے عہدے پر برقرار رہے۔


متعلقہ خبریں