ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے متعلق خبر جھوٹی نکلی


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے ملک میں نفاذ کےمتعلق خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ یہ ایک جعلی میسج ہے جو مختلف گروپوں میں گردش کر رہا ہے۔ قابل اعتبار معلومات کے لئے براہ کرم سرکاری ویب سائٹ دیکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے اکثر واٹس ایپ گروپس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک میسج گردش کر رہا تھا کہ جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ  کورونا وائرس کے متعلق کوئی معلومات، دستاویزات (سچ یا غلط) پوسٹ نہ کریں۔

حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شئیر کرے گا، اسے دفعہ 68 ، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔ اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
برائے مہربانی محتاط رہیں ۔ خود بھی محفوظ رہیں غیروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مذکورہ میسج کی تردید کر دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں