جنگی حالت کا سامنا کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے، انتونیو گوتریس


نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی حالت کا سامنا کرنا والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا کو ایک ہونا ہو گا۔ دنیا میں امن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے ہمیں ہرممکن کوشش کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو خاموش کرنے کے لیے ہمیں آواز اٹھانا ہو گی جبکہ معاشرے میں کمزور لوگوں کو بارودی سرنگوں اور جنگی ماحول کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہم سب کو کمزور لوگوں کو معاونت فراہم کرنے کا عہد کرنا ہو گا اور کووڈ 19 (کورونا وائرس) سے نمٹنے کے لیے جنگی حالت کا سامنا کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں چین میں کورونا سےہلاکتوں پر 3منٹ کی خاموشی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گءی ہے جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں