وہ 18ممالک جہاں کورونا نہیں پہنچ پایا


کورونا وائرس نے  پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس وائرس کی وجہ سے تادم تحریر 59 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 11 لاکھ سے زائد اس کا شکار بن چکے ہیں۔

اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا خوف میں مبتلا ہے اور ہر ملک اپنے تئیں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اب تک دنیا کے 205 ممالک اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں تاہم کچھ خوش نصیب ممالک ایسے بھی ہیں جہاں یہ جان لیوا وائرس اب تک نہیں پہنچ چایا۔

اٹلی میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں؟

کورونا وائرس اب تک دنیا کے 18 ممالک میں نہیں پہنچ پایا ہے۔

دو عرب ممالک ایسے ہیں جہاں کورونا اب تک رسائی حاصل نہیں کر پایا، کوموروس، یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جہاں اب تک کوئی بھی اس وائرس کا شکار نہیں ہوا۔

وہ 18ممالک جہاں کورونا نہیں پہنچ پایا

عرب ممالک میں دوسرا ملک یمن ہے جہاں تاحال کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

شمالی کوریا، تاجکستان اور ترکمانستان وہ ممالک ہیں جہاں دوسرے ممالک کی عوام کی آمد و رفت انتہائی محدود ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک اب تک کورونا سے محفوظ ہیں۔

کورونا وائرس مقامی حالات کے مطابق شکلیں تبدیل کررہاہے، پاکستانی سائنسدان

براعظم افریقہ کے ممالک لیسوتھو، جنوبی سوڈان، اور ساؤ ٹوم اور پرنسیپ تاحال کورونا فری ہیں، اس کی بھی شاید ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں اقوام عالم کی آمد و رفت محدود یا نہ ہونے کے برابر ہے۔

کیریباتی ، مارشل جزیرے ، مائکرونیشیا ، ناورو ، پلاؤ، جزائر سلیمان ، ٹوالو ، ٹونگا اور وانواتو بھی ان محفوظ مقامات میں شامل ہیں جہاں کورونا وائرس یا کووڈ 19 اب تک نہیں پہنچ پایا۔


متعلقہ خبریں