کورونا پر قابو پانے کیلئے چینی ماہرین سے مدد لینے کا وقت ہے، یاسمین راشد

عمران خان لانگ مارچ سے روزآنہ آن لائن خطاب کریں گے، یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اب چینی طبی ماہرین سے مدد لینے کا وقت ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بات چینی ڈاکٹرز کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ مراسم قائم ہیں، چین کو کورونا وائرس پر اتنی جلدی قابو پانے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ملاقات کے دوران سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کورونا وائرس سےبچاؤ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

یہ  بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے سابق ن لیگی وزیر سے مدد مانگ لی

چینی ڈاکٹرز نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور حکمت عملی کی تعریف کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی طبی ماہرین سے مدد لینے کا وقت ہے، حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری قوم کو متحدہونا ہوگا۔

یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے۔


متعلقہ خبریں