ڈیوائن جانسن کا بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو وائرل

ڈیوائن جانسن کا بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ کے اسٹار اور مشہور ریسلر ڈیوائن جانسن کا بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

مشہور ریلسر ڈیوائن جانسن (دی راک) کی اپنی بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنی بیٹی کو مشہور دھن پر گنگناتے ہوئے ہاتھ دھونا سکھا رہے ہیں۔

47 سالہ اداکار کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ان کے گھر کے واش روم کی ہے جو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ویڈیو میں ڈیوائن جانسن اپنے واش روم میں سفید تولیے میں کھڑے ہیں اور اپنے ہاتھوں کی مدد سے اپنی بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

ڈیوائن جانسن نے جب اپنی بیٹی کو ہاتھ دھونا سکھانا شروع کیا تو اس نے گانے کا مطالبہ کر دیا۔ جس پر اداکار نے اپنی بیٹی کو گاتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھایا۔

مزید پڑھیں امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں خود فاصلے رکھنا ہوں گے میں اپنی بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھاتے ہوئے گنگنا رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں