ہمایوں سعید قرنطینہ سے گھر واپس آگئے

ہمایوں سعید

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں۔

ہمایوں سعید نے گھر واپسی کا اعلان فوٹو اور ویڈیو شہئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔

اداکار نے لکھا کہ 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آخرکار آج میں گھر واپس آگیا ہوں۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ اداکار نے لکھا کہ قرنطینہ میں میں نے زندگی پر غور و فکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے اور  مجھے یہ احساس ہوا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے اتنی  بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں اُن نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ اِس مشکل وقت میں انشا اللّہ مستحق لو گوں کی مدد کے لیے ہر ممکن طاقت اور طریقے سے کام کروں گا۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید گزشتہ ماہ امریکہ سے پاکستان آئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے احتیاطاً خود کو قرنطینہ کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں