پشاور: پالتوجانوروں کی خوارک والی دکانیں کھولنے کا حکم


پشاور: کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں ہر قسم کا کاروبار بند ہونے سے پالتوں جانور اور پرندوں کی خوارک ملنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران خوارک کی اکانیں بند ہونے سے پالتوں جانورں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو گئی تھیں۔ پشاور پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر بند دکانیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔

پشاورکی بڑی مارکیٹ میں پرندوں کو خوارک نہ ملنے پردکاندار اور پالتو جانوروں کے شوقین افراد پریشان تھے۔

ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ نے ہداہت کی ہے کہ پرندوں کو خوراک فروخت کرنے والی دکانیں  روزانہ دو شفٹوں میں کھولی جائیں۔

پشاور پولیس نے تیس منٹ کے لیے صبح آٹھ بجے اور شام چار بجے دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی روزانہ دو گھنٹے کیلئے پالتوں جانوراں کی خوارک فروخت کرنے والی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

کمشنر لاہور کی جانب سے برڈز فیڈ کی دکانیں دوپہر دو سے چار بجے تک کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تاہم اس دوران پرندوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں