امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہننے سے انکار

صدر ٹرمپ کا صحافی کو چین سے سوال پوچھنے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسکس استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود پہننے سے انکار کر کردیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی بیوی میلانیا کا ماسک استعمال کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ میلانیا ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹویٹ کیاکہ ہر کوئی سماجی فاصلہ قائم کرے اور چہرے پر ماسک پہنے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں روازنہ کی بنیاد کوروناٹاسک فورس کے متعلق دینے جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں۔ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں نہیں پہنوں گا، میں ٹھیک ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں ماسک پہن پر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹر، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں اس وقت کورونا کے277,522 مریض ہیں اور 7,403 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کے لحاظ امریکہ دنیا میں سب سے متاثرہ ملک ہے۔ صدر ڈونلڈٹرمپ کے بھی دو ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جو منفی آئے۔


متعلقہ خبریں