ڈاکٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی، فردوس عاشق اعوان


لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوءے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے معاشی روڈ میپ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں حکومت نے ڈاکٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخوا ہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑنا ہو گا، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں مخیر حضرات نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پولیس صف اول میں کھڑے ہیں۔ علاج کرنا ڈاکٹرز، طبی عملے کا کام ہے اورعوام کا کام احتیاط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ریلوے کو ہر ہفتے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، شیخ رشید احمد

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےاپ گریڈ کی گئی بائیو سیفٹی لیب تھری کا دورہ کیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ اورعلاج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

معاون خصوصی نے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج 18 مریضوں کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔


متعلقہ خبریں