چیئرمین سینیٹ کا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو خط

صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد: ایوان بالا کے چیئرمیں محمد صادق سنجرانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو خط لکھا ہے جس میں کورونا وائرس سے نبرد آزما ایران سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

صادق سنجرانی نے خط میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  علی لارجانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے لکھا کہ ایرانی عوام کورو نا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ  کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق

صادق سنجرانی نے لکھا کہ کورونا وائرس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔

دو روز قبل ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹرعلی لاریجانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لاریجانی قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں