انوکھا لاک ڈاؤن، مرد اور خواتین الگ الگ دن گھروں سے نکلیں گے

کورونا، پیرو میں مرد اور خواتین الگ الگ دن گھروں سے نکلیں گے

لیما: پیرو میں کورونا کی وبا کے باعث ملک میں انوکھا اور غیر معمولی لاک ڈاون متعارف کرا دیا گیا ہے۔

انوکھے لاک ڈاؤن کے دوران مردوں اور عورتوں کے لیے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مارٹن وِزکرا کی حکومت نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں یہ نیا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں،بل گیٹس

خیال رہے کہ دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,130,591 ہوگئی ہے اور 60,147 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 235,891 افراد صحت یاد ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 277,522 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7,403 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ 14 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14,681 ہوگئی ہے جبکہ 119,827 متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 18ممالک جہاں کورونا نہیں پہنچ پایا

نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین  ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔


متعلقہ خبریں