اٹلی: کورونا وائرس سے 71 ڈاکٹر اور30نرسز جاں بحق


روم: کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے اٹلی میں 70 ڈاکٹرز اور 30 نرسز جاں بحق ہو چکی ہیں۔

اٹلی کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور14 ہزار6 سو سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر نے ٹویٹ کیا کہ آج بھی اٹلی میں 100 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر119,827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 19,758 صحت یاب ہوئے۔ اعدادوشمار کےمطابق 85,388 مریض تاحال زیرعلاج ہیں جن میں سے4,068 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اس وقت امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد277,522 تک پہنچ گئی ہے اور 7,403 افراد ہلاک ہیں۔

دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں کورونا کے124,736 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں11,744 افراد کوروناوائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں