ایران میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 158 ہلاکتیں


تہران: ایران میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 158 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتیوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 452 ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار 743 ہوگئی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس 19 ہزار736 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,130,591 ہوگئی ہے اور 60,147 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 235,891 افراد صحت یاد ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹلی: کورونا وائرس سے 71 ڈاکٹر اور30نرسز جاں بحق

سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 277,522 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7,403 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ 14 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14,681 ہوگئی ہے جبکہ 119,827 متاثر ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں