وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف اسپتالوں میں شروع ہو رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف اسپتالوں میں شروع ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کلینکل ٹرائل جناح اسپتال لاہور اور انڈس اسپتال کراچی میں شروع ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں بھی کلینکل ٹرائلزشروع ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان انجینرنگ کونسل کے 2 منظورہ شدہ ڈیزائن سلیکٹ کیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیکل انجینرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان:25 اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 291 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں