افغانستان کیساتھ اظہار یکجہتی، پاکستان کا طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان

افغانستان

عام انتخابات کے دوران 2 ہمسایہ ممالک کیساتھ سرحدیں بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجما دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، طورخم اور چمن بارڈر اگلے  ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈرکھلے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل، کسٹم ہاوس اور ایف آئی اے دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی سے متصل علاقے میں قرنطینہ سینٹر قائم، چمن: قرنطینہ سینٹر میں 7 سو 25 خیمے لگا دیے گئے ۔

بارڈر کھلنے کی صورت میں افغانستان  سے آنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سرحد کھلنے پر تجارتی ٹرکوں کیساتھ آنے والے ڈرائیور کلینرز اور عام آنے والے شہریوں کی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں