کورونا کے پھیلاوُ کو روکنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سینیٹ انتخابات: امیدوار سے ووٹوں کی خریدو فروخت نہ کرنے کا بیان حلفی لیا جائے گا، الیکشن کمیشن

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاوُ کو روکنے سے متعلق رپورٹ نے سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ 

عدالت عظمٰی نے زیر سماعت قیدیوں کی رہائی سے تعلق کیس کی سماعت شروع کی تو وزارت داخلہ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں ادارے فرائص سر انجام دے رہےہیں۔ ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدیں سیل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر کی تمام جیٹی آمد و رفت کیلئے بند کر دی ہے۔8 ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فوج تعینات ہے۔

مزید پڑھیں: جیلوں میں قیدیوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکریننگ کے بعد یکم جنوری سے اب تک 996.337 مسافر بیرون ممالک روانہ ہوئے ہیں۔ 13 ہزار 493 مسافر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلوں کو معطل کر کے صوبائی حکام کو زیرسماعت قیدیوں کو رہا کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں