لاہور: کیمپ جیل میں قید چار ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو وطن لانے کے اقدامات شروع

فائل فوٹو


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے کیمپ جیل میں قید چار ملزمان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ہم نیوز نے ملزمان کی رپورٹ مثبت آنے کے حوالے سے مراسلہ حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق کورونا کا ایک مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ تین مریضوں کو جیل میں  قائم کورونا سیل میں رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے جبکہ  محکمہ صحت کی کئی ٹیموں کو جیل روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور کی کیمپ جیل میں قرنطینہ سینڑ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپرنٹینڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  کیمپ جیل میں تین مریضوں میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد چار ہو گئی ہے،


متعلقہ خبریں