پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز برطانیہ روانہ

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کی دوسری خصوصی پرواز آج دوپہر برطانیہ روانہ ہوگئی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 319 مسافر پرواز پی کے 9785  کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

ترجمان  پی آئی اے نے کہا ہے کہ ہیلتھ ڈیسک پر مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی گئی.

انہوں نے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ سے پہلے اور مسافروں کے سامان پر بھی  اسپرے کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کل بھی 2 پروازیں اسلام آباد روانہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی۔ خصوصی پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد برطانیہ کی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت پی آئی آے کو دی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آٹھ پروازیں چلائے گی۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازیں تین سے پانچ اپریل کے درمیان آپریٹ کرے گی۔

ایئر پورٹس پر پھنسے شہریوں کو وطن لانا پہلی ترجیح ہے، وزیر خارجہ

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے تین مختلف شہروں میں جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں پی آئی اے کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے تمام اڑان بھرنے والے جہازوں کو لازمی طور پرجراثیم سے پاک کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مسافروں کی مکمل طور پرکورونا وائرس اسکریننگ ہو۔


متعلقہ خبریں