برطانیہ: دو ماہ تک سزا رہ جانے والے قیدیوں کی رہائی کا اعلان


لندن: برطانیہ کی عدالتوں میں دو ماہ تک سزا رہ جانے والے قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکریٹری قانون رابرٹ بک لینڈ کا کہنا ہے کورونا وائرس وبا سے متاثرین کی تعداد میں کمی چاہتے ہیں تاکہ این ایچ ایس پر دباو کم ہو

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مہلک وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کا بہتر قدم اجتماعات پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آئے جو خطرناک ہوسکتا ہے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کو الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔رہائی پانے والے قیدیوں میں جنسی ہراسمنٹ اور پر تشدد کاروائیوں میں ملوث افراد شامل نہیں۔


متعلقہ خبریں