پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

محکمہ خوراک کی کارروائیاں، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

فوٹو: فائل


لاہور: صوبہ سندھ سے جاری ہونے والی گندم روکے جانے کی وجہ سے پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے پنجاب کی دس فلور ملز کیلئے گندم لانے والے ٹرک لاڑکانہ میں روک لئے ہیں جن میں لاہور کی سات ملز کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل و حمل کے پرمٹس جاری ہوئے، اس کے باوجود ٹرک نہیں آنے دیے جا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں ٹرکوں کو روکا گیا ہے، سپلائی معطل ہونے سے آٹے کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق بیس کلو آٹے کے تھیلے روزانہ سپلائی سات لاکھ چھہتر ہزار سے بڑھا کر دس لاکھ پینتیس ہزار کر دی گئی ہے،مجموعی ریلیز کی شرح پچیس ہزار آٹھ سو چورانوے ٹن سے تیس ہزار ایک سو چون ٹن ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کا کہنا ہے فلور ملز کو گندم کی ریلیز پچیس ہزار چھ سو اسی میٹرک ٹن سے تیس ہزار میٹرک ٹن کی جا چکی ہے،

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مختلف اضلاع میں وزراء اور مشیروں کو گندم خریداری مہم کی نگرانی کی ڈیوٹی سونپ دی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈز سے رابطے میں رہیں گے اور ایوان وزیر اعلی کو متعلقہ ڈسٹرکٹ بارے روزانہ رپورٹ بھی فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں