پی ایم اے کاکول میں 141ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ


اسلام آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141  ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 60 ویں انٹیگریٹڈ، 10ویں مجاہدکورس اور  15 ویں لیڈی کیڈٹ کورس پاس آؤٹ ہوا۔

آئی ایس پر آر کے مطابق سری لنکا، عراق، فلسطین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے پریڈ کامعائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نےامتیازی پوزیشنزحاصل کرنیوالے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امتیازی شمشیراکیڈمی سینئرانڈرآفیسرمحمداحمد نےحاصل کی۔صدارتی طلائی تمغہ بٹالین سینئرانڈرآفیسرحارث چودھری نےحاصل کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے پیش نظر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں