مراد سعید کی گورنر سندھ سے کوئل مائن مزدوروں کی امداد کی اپیل

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کوئل مائن مزدوروں کی تکلیف دور کرنے کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

گورنر سندھ کے ساتھ رابطے میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کےدوران مزدوروں کے پاس کھانے پینےکی اشیا بھی نہیں ہیں، بہت سارےمزدوروں کاتعلق شانگلہ سوات اوردیرسےہے۔

مراد سعید نے کہا کہ کول مائنزمیں کام کرنےوالےمزدوروں کوتنخواہ بھی ادانہیں کی گئی۔

اس دوران  گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مراد سعید کومزدوروں کی مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ان مزدوروں کی ہرممکن امداد کریں گے۔


متعلقہ خبریں