بلوچستان میں کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے تمام اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاوَ کیلئے سامان بھجوادیا گیا ہے،

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ زائرین کی تعداد 137 ہے۔


متعلقہ خبریں