سندھ میں کورونا کے مزید 12 مریض صحت یاب

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 12 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے والے افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ سندھ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 41 افراد ہلاک اور 2708 متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:    ایران میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 158 ہلاکتیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 161 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ایک ہزار 72  کیسز پنجاب میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 839 ہے۔

خیبرپختونخوا میں343، بلوچستان میں ایک سو پچہتر اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک سوترانوے ہے۔ اسلام آباد میں 75  جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے گیارہ کیسز سامنے آئے۔ پاکستان ایک130 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں