آنے والا وقت بہت مشکل وقت ہے، وزیراعظم

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بہت مشکل وقت ہے، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے، اس میں کیا ہو گا ہمیں نہیں معلوم، کورونا کے خلاف جنگ بہت لمبی ہے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی کریں گے مخالفین کہیں گے غلط کردیا کیونکہ انہوں نے کبھی سوشل ورک ہی نہیں کیا، اپوزیشن بلاوجہ تنقید کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جومشکل وقت میں عوام کےساتھ کھڑا ہوگیا وہ ان کے ساتھ جڑ جائے گا،یہ آپ کیلئے زبردست موقع ہے،آپ ہمیشہ کیلئے اپنے حلقے کو محفوظ کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے مخالفین کے لیے برا وقت آگیا ہے،آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ حکومت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ جوکام کریں گے مخالفین تنقید کریں گے کہ آپ غلط کررہے ہیں،حکومت کی ساری کوششیں آپ کےذریعےہوں گی وہ آپ کےکھاتے میں جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس نےزندگی میں انسانیت کاسوچا نہیں وہ ایک دم سےتبدیل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حلقےمیں سیاست،حکومت اوپرجا سکتی ہےاس میں نیچے بھی آ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں