‘پنجاب میں 18ہزار 269 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے’


لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں 18 ہزار 269 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر میں ہر کوئی اپنا کورونا ٹیسٹ کرا سکتا ہے۔ لاک ڈاوَن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاوَمیں کمی آئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کوشش ہے کورونا کے مریضوں میں مزید اضافہ نہ ہو۔ چینی ڈاکٹرز ہماری بہت مدد کر رہے ہیں۔ چینی ڈاکٹرز سے پلازمہ کے ذریعے علاج کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 1،069 ہو گئی

انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگوں کو کورونا وائرس نے بہت کم متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2 مریضوں کی حالت نازک ہے۔


متعلقہ خبریں