گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 205 تک پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 41 افراد ہلاک اور 2748 متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 161 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ایک ہزار 72 کیسز پنجاب میں سامنے آئے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 839 ہے۔

اسلام آباد میں 75 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے گیارہ کیسز سامنے آئے۔ ایک سو چھبیس افراد کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان میں130 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں 62 مریض بیرون ممالک سے آئے ہیں اور38 فیصد مقامی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد14، پنجاب11،  خیبرپختونخوا11، گلگت بلتستان3 اور بلوچستان میں ایک ہے۔ پاکستان میں کورونا کے13 مریضوں کی حالت تویشناک ہے۔

ملک بھر میں 449 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں  7295 بیڈ ہیں۔  ملک بھر میں 318 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں9905 افراد کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق 8 ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔

عمران خان نے  پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

وفاقی حکومت نے غریب خاندانوں کو12 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک میں خوراک کی قلت سے نمٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ملک کے تمام صوبوں کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہیں اور ٹرین سروس بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں