لاہور: معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان ریکارڈ کرا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔
AZAN Recitation – Atif Aslamhttps://t.co/44ONnGgoLJ
— Atif Aslam (@itsaadee) April 4, 2020
انہوں نے کہا کہ آذان ریکارڈ کرکے نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
گزشتہ دنوں ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مخیر حضرات سے ایپل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں غریبوں کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متعدد ادارے خیرات اکھٹی کر رہے ہیں اس میں حصہ ڈال کر مستحق لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔