اورکزئی میں گھر کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق، ایک شخص زخمی


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خستہ حال گھر کی دیوار گرنے کے  باعث 4 بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق زخمی شخص اور جاں بحق بچوں کی لاشین مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

مقامی پولیس کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے ملبے تلے دبنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں