آئسولیشن کے تیرہویں دن ماہرہ خان کی پوسٹ


کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ آئسولیشن میں آج 13 واں دن گزار رہی ہوں،  کراچی کی دھوپ اور درختوں کی چھاؤں میں۔

انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نےمداحوں کو اپنے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ میری عمر 35 سال ہے، اور اس وقت میں کراچی ہوں۔


انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ بھی بتائیں آئسولیشن کا وقت کہاں گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  کورونا وائرس نے پاکستانی اداکاروں کو گھر کے کاموں میں مصروف کر رکھا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ مایا علی نے خود بسکٹ بنائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ چند دن پہلے گھر کی صفائی کرتے ہوئے بھی مایا علی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔


متعلقہ خبریں