خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 29 کیسز سامنے آ گئے

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 41 افراد ہلاک اور 2 ہزار 818 متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 231 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1131 کیسز پنجاب میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 839 ہے۔

خیبرپختونخوا میں 383، بلوچستان میں 185 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک سوترانوے ہے۔

اسلام آباد میں 75 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے بارہ کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں ایک سو 31افراد کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں 62 مریض بیرون ممالک سے آئے ہیں اور38 فیصد مقامی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد14، پنجاب11،  خیبرپختونخوا11، گلگت بلتستان3 اور بلوچستان میں ایک ہے۔ پاکستان میں کورونا کے13 مریضوں کی حالت تویشناک ہے۔

ملک بھر میں 449 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں  7295 بیڈ ہیں۔  ملک بھر میں 318 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں9905 افراد کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق 8 ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں