استنبول: کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیوں سے شہر ویران


استنبول : ترکی کے  قدیم شہر استنبول میں کورونا کا پھیلاوَ روکنے کےلیے نئی پابندیوں کے بعد ویرانی چھا گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے قدیم نیلی مسجد میں باجماعات نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات بھی ویران ہو گئے ہیں۔

ترکی میں مہلک وائرس سے جانی نقصان 501 تک بڑھ گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں  میں مزید 76 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اسی دورانیہ میں 19 ہزار 664 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق مزید 3 ہزار 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں آج 302 افراد اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 786 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں