یو اے ای سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا


دبئی: متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے 12 ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق اتحاد ایئرلائین کی پرواز ای وائے 231 ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، امدادی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک ، گلوز اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ یو اے ای سفارتخانے کے عملے نے امدادی سامان وصول کیا ہے جو حکومت پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں