مساجد اور مدارس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھ کر مدارس اور مساجد کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے ملک بھر کی مساجد اورمدارس کے 4 ماہ کے بجلی اورگیس کے بل معاف کئے جائیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے خط میں کہا ہے کہ ریلیف کے کاموں میں مدارس کے طلبا، اساتذہ، علما، مشائخ، موذن اورخطباء کو بھی شامل کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے۔

خیال رہے کہ حکومت پہلے اعلان کر چکی ہے کہ بجلی اور گیس کے بل فوری ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ تین ماہ بعد بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں