پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں


کراچی: پاک بحریہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساحلی پٹی سمیت مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کم آمدنی والے ملازمین اورنواحی جزیروں کے ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور لاہور کی یونین کونسلز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔

ترجمان  کے مطابق پاک بحریہ کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں