سندھ حکومت کی نیت پر شک نہیں، فیصل واوڈا

فوٹو:فائل


کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کوشش کی ہے،ان کی نیت پر شک نہیں، ہم سے جو ہوسکے گا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دین کی باتیں کرنے والوں کےخلاف بات کرنا باعث شرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سفید پوش افراد تک مالی مدد پہنچانےکا کام شروع کر رہا ہوں ،حکومتی سرپرستی کے بغیر دوستوں کے تعاون اور ذاتی اخراجات سے مہم شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی طرف سے سرکاری تعاون کے بغیر یہ سب سے بڑی مہم ہو گی،راشن اور مالی تعاون پر مشتمل امداد یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر تقسیم ہو گا

انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کی مدد سے عوام کی دہلیز تک راشن پہنچائیں گے، مہم میں سفید پوش طبقے کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں