خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے سرگرم ہو گئی۔

اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے پیسیو ایمونایزیشن کیلئے5 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے لیے ہیماٹالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ تاج خان بطور چیئرمین کام کریں گے۔

ان کے علاوہ پروفیسر فضل رازق، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر حمیدہ قریشی اور ڈاکٹر عثمان خٹک کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کورونا پلازمہ کو انوسٹی گیشنل علاج کے طور پر استعمال کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔


متعلقہ خبریں