کورونا مریضوں کے علاج کے حوالے سے چینی ماڈل پر عمل کریں گے، وزیراعلی پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے چین کا لائن آف ایکشن بروقت اورانتہائی کامیاب رہا ہے، پنجاب حکومت اس ماڈل کو اپنا کر کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے یہ بات وزیرصحت یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کوچینی ڈاکٹروں اورماہرین کےکورونا سے بچاؤ اور علاج کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نےکورونا وبا پر قابو پانےسے متعلق چینی ماڈل کےبارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چین کےکامیاب ماڈل پرعملدرآمد کیلئےضروری اقدامات اٹھانےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کےعلاج معالجےکے حوالے سے بھی چینی ماڈل پرعمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق چین کےاقدامات کواپنےایس اوپیزکاحصہ بنائیں گے،متاثرہ مریضوں کےعلاج معالجےکیلئےبھی چینی ڈاکٹروں کےمشوروں کواہمیت دیں گے۔


متعلقہ خبریں