فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ معمولات زدنگی پرعئد پابندیوں کو آگے بڑھانا ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہو گا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہوںَ۔

کورونا مریضوں کے علاج کے حوالے سے چینی ماڈل پر عمل کریں گے، وزیراعلی پنجاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوا ہے اوراگر بندش نہ کی جاتی تو یہ بیماری زیادہ تیزی سے پھیلتی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سےمتعلق حکومتی تجاویزپرعمل کررہی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نظم وضبط کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ اس وبا کو مکمل کنٹرول کرسکیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آئندہ دنوں میں صحت کے نظام کا امتحان بھی بن سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو ہمیں مزید بڑھانا ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمرکا کہنا تھا کہ کورونا کے اقتصادی اثرات سے امیراورغریب دونوں متاثرہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسپتالوں کی استعداد کار کے ساتھ ساتھ ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے45 اموات، 2897افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں