این 95 ماسک کی کوالٹی سے متعلق الزامات یکسر مسترد

این 95 ماسک کی کوالٹی سے متعلق الزامات یکسر مسترد

اسلام آباد: چین کے اسلام آباد میں قائم سفارتخانے نے این 95 ماسک کی کوالٹی سے متعلق الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے یکسرمسترد کردیا ہے۔

کورونا پر قابو پانے کیلئے چینی ماہرین سے مدد لینے کا وقت ہے، یاسمین راشد

ہم نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے بھجوایا جانے والا سامان نہ صرف اعلیٰ معیار کا ہے بلکہ بھجوانے سے قبل اس کا مکمل معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

چین ہر طرح سے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، چینی سفیر

چینی سفارتخانے نے مؤقف اپنایا ہے کہ کویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا سے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

کورونا کیخلاف جنگ: چین کا امریکہ پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کا الزام

چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین کی حکومت اورکمپنیاں مدد کے لیے بھرپور طور پر کام کر رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہم بھرپور مدد بھی جاری رکھیں گے۔

 


متعلقہ خبریں