بھارت کی وزارت خارجہ کا بیان مسترد

پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپگنڈہ یکسر مسترد کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پپاکستان نےبھارت کی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے۔

بی جے پی نازیوں کی طرز پر مسلمانوں کیخلاف بولتی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم  نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی تھی۔

ترجمان کے مطابق بھارت کے حالیہ عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے لیے ڈومیسائل کے قانون میں بھی تبدیلی کردی ہے جو بی جے پی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔

پانچ اگست کو مودی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا، عمران خان

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کےغیرقانونی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں مل سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکو سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ علاقہ قراردیتی ہیں۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں غیرریاستی افراد کوآباد کرنے کا قانون مسترد کر دیا

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مستقبل کا حتمی فیصلہ اس کےعوام ہی استصواب رائے سے کریں گے جو انہیں اقوام متحدہ کے تحت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں