پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 3،505 ہوگئی، 51 افراد جاں بحق

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3،505 ہو گئی ہے جب کہ 51 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 1708، سندھ 881 اور خیبرپختونخوا میں 405 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں 202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 16 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 257 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس  سے سندھ میں 15، پنجاب15، خیبرپختونخوا 16، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینٖ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 61  فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 39 فیصد مقامی ہیں۔

ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 323 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں17879 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں