سٹے بازوں نے رمضان میں چینی کی قیمت 100روپے لگادی، محمد مالک

سٹے بازوں نے رمضان میں چینی کی قیمت 100روپے لگادی، محمد مالک

اسلام آباد: ممتاز صحافی اور ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ کے میزبان محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ سٹے بازوں نے رمضان المبارک میں چینی کے نرخ 100 روپے فی کلو لگائے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ حکومت کا شوگر پالیسی سے سرورکارنہیں ہونا چاہیے۔

آٹا، چینی بحران کے ذمہ دار بچ نہیں سکتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم اورچینی بحران پر کمیٹی بنائی تھی اورملنے والی رپورٹ پبلک کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رپورٹ پبلک کرنا پاکستانی تاریخ میں شاید پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس رپورٹ پر ایکشن نہیں ہوتا تو یہ نقصان دہ ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شوگرانڈسٹری کوتحفظ دینا بری بات نہیں ہے تاہم ان کا  کہنا تھا کہ حکومت کو کاروبارکو فروغ اورر یگولیٹ کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم تو نئے تھے لیکن سابقہ حکومتوں نے اس حوالےسے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

آٹا، چینی بحران: جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم شخصیات نے کروڑوں روپے کا ہیر پھیر کیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شوگر سے متعلق معاملہ سال میں ایک بارکابینہ کے سامنے آتا ہے کیونکہ شوگرسے متعلق امور شوگرایڈوائزری بورڈ دیکھتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ رشید اس معاملے پرہرمیٹنگ میں کہتے تھے کہ درست  طور پرحقیقت نہیں بتائی جارہی ہے۔

پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ دو مالک‘ میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں مہنگی چینی پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف تین ارب روپے کی سبسڈی دی جب کہ ن لیگ نے اپنے دور میں شوگرملوں کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں ہرسال 22 ارب روپے کی سبسڈی دیتی رہی تھی تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا مسئلہ جلد حل ہو گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ کمیشن نے ہرشخص کے ساتھ میٹنگ کی، حتیٰ کہ وزیراعلیٰ سے بھی سوالات پوچھے گئے۔ ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہے۔

’گندم بحران پر بڑے لیول پر سازش ہوئی ہے, ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘

ہم نیوزکے پروگرام ’بریکنگ پواہنٹ ود مالک‘ میں میزبان کے سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے انکشاف کیا کہ اعجازالحق نے بھی وزیراعظم عمران خان سے اپنےوالد کے جہازحادثے میں موت پر بنائے جانے والے کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان اورملک کے سینئر صحافی محمد مالک کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے وائس چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن نعمان احمد خان نے کہا کہ 2010 میں بھی چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت تقریباً تمام شوگرملوں کی ایک ہوتی ہے لیکن ہر جگہ ملوں کی ریکوریز مختلف ہوتی ہیں۔

وائس چیئرمین شوگرملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ 2010 میں بھی شوگر ملوں کو سبسڈی نہیں ملی تھی جب کہ سب سے زیادہ ٹیکس ہم دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں گنے کی قیمت 80 سے 180 روپے تک پہہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نعمان احمد خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے سبسڈی لی ہے تو ہم نے چینی کو برآمد بھی کیا ہے۔

پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ میں آٹےکی قیمت 805 روپے ہے۔

بلوچستان کے نوجوان کا گندم کی فصل پر حیرت انگیز تجربہ

عاصم رضا احمد نے کہا کہ فیڈ ملوں کو رعایتی نرخوں پہ گندم دیا گیا جس پر ہم نے اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں سیکریٹری فوڈ بھی تبدیل ہوتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں