کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ


لندن: ملکہ برطانیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہم ضرور جیتیں گے۔

کورونا وائرس، ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

انہوں ںے قوم سے خطاب میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ مشکل اور منفرد انداز کی ہے۔ انہوں نے  مشکل حالات میں این ایچ ایس کی کارکردگی کو سراہا۔

برطانوی قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے کہا کہ قوم کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پہ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرے۔

کورونا: دنیا بھر میں 66 ہزار 502 افراد نے موت کو گلے لگا لیا

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں بنیادی اشیا پہنچانا قابل تحسین عمل ہے۔

ملکہ برطانیہ نے برطانوی قوم کو تلقین کی کہ جان لیوا بیماری سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھروں تک محدود رکھنا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہمیں ان مشکلات کو جھیلنا ہوگا۔

بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

ملکہ برطانیہ نے قوم سے ایک ایسے وقت میں خطاب کیا ہے کہ جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن قرنطینہ میں مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کو کورونا بری طرح متاثر بھی کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں