سماجی رابطہ ختم کردیں اور ماسک پہنیں، میلانیا ٹرمپ

سماجی رابطہ ختم کردیں اور ماسک پہنیں، میلانیا ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ قائم کریں اورسماجی رابطے ختم کردیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہننے سے انکار

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

میلانیا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ماسک پہننے کی تلقین عوام الناس کو اس وقت کی ہے کہ جب خود امریکی صدر نے بھی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور اگر نہ ملے تو اسکارف استعمال کرلیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ازخود ماسک پہننے کو اپنے لیے پسند نہیں کیا ہے۔

کورونا: دنیا بھر میں ماسک کے استعمال کی اہمیت بڑھ گئی

صدر ٹرمپ نے جب امریکہ میں یہ کہا کہ وہ ماسک کا استعمال نہیں کریں گے تو میلانیا ٹرمپ کے ٹوئٹ پر عوام الناس کی جانب سے تجزیے اور تبصرے شروع ہو گئے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

امریکی عوام کی جانب سے میلانیا ٹرمپ کو اس ضمن میں بعض افراد نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے جب کہ کچھ افراد نے اسے تضاد بھی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں