کورونا: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال منتقل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

فائل فوٹو


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وہ کورونا وائرس کی علامات کے باعث گزشتہ گیارہ دنوں سےقرنطینہ میں تھے۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ انہیں ایمرجنسی میں شفٹ نہیں کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کو گیارہ دن قبل قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داکٹروں کے خیال میں حفظ ماتقدم کے طور پر ان کے کچھ ٹیسٹ کرنے ضروری ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئیں

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔

معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے ائیسولیشن اختیار کرلی

جرمنی کی چانسلر انجلامرکل بھی کورونا کی علامات کے بعد قرنطینہ میں رہ چکی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں